Pages

Jul 24, 2010

زرداری کہیں کے

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ہم
نچھاور تیرے عہدِ دلنشیں کے
اگرچہ جانتے ہیں’ بوجھتے ہیں
بدل جاؤ گے’ زرداری کہیں کے

Jul 15, 2010

ناسپاسی

نغزگوئی کہیں کہ تکبندی
تیس برسوں سے لکھ رہا ہوں میں
ناسپاسی سے لگ رہا ہے ظفر
جیسے پرسوں سے لکھ رہا ہوں میں

Jul 14, 2010

تازہ گنڈیریاں

ایسا بھی کیا کہ چہرے پہ بارہ بجے رہیں
ایسا بھی کیا کہ منہ کو سُجائے رہو میاں
رکھو گے یاد تلخیٔ حالات تابہ کے
چوسو مرے کلام کی تازہ گنڈیریاں