تازہ گنڈیریاں
نوید ظفر کیانی کے تلخ و شیریں قطعات کا مرکز
Pages
Home
Nov 24, 2010
قربانی
سعادت ہے کہ اس مہنگائی میں بھی
خدا نے جرأتِ ایمانی دی ہے
مگر میں نے کیا قربان بکرا
یا بکرے نے مری قربانی دی ہے
Nov 15, 2010
سہولت
نہ پانی ہے نہ دانہ ہے ، گرانی کا زمانہ ہے
بھلا اِس دور میں ہمت کسے مہماں نوازی کی
تصور میں چلے آؤ ، نہ ہو تکلیف دونوں کو
تمہیں ویگن میں رُلنے کی مجھے مہماں نوازی کی
Nov 8, 2010
ڈرون حملے
مخنثانہ مساعی ہیں حکمرانوں کی
جواب رکھتے نہیں ہیں ڈرون حملوں کا
ستم ظریف ہے لاحول سے نہیں ٹلتا
جنابِ سام کو ٹھہرا جنون حملوں کا
Nov 4, 2010
حفظِ ماتقدم
داخلہ ایڈوانس کروا لیں
آج کر لیں جو کل کو فیٹ میں ہے
فکرِ تعلیم میں نہ رسوا ہو
بچہ / بچی جو ماں کے پیٹ میں ہے
Nov 2, 2010
بشرطیکہ
تر نوالہ دکھائی دیتے ہیں
تا کوئی لے کے پین چھڑ جائے
ہم تو کرکٹ بھی جیت سکتے ہیں
جب کوئی بیٹسمین چھڑ جائے
Nov 1, 2010
ایسی کی تیسی
ظفر انصاف پرور ہے تو کیا ہے
ترے اوصاف کی ایسی کی تیسی
مری گچی پکڑنا چاہتا ہے
تو پھر انصاف کی ایسی کی تیسی
Oct 30, 2010
سیاسی ڈپلومیسی
لُوٹ لیجے ڈپلومیسی کے مزے
عالمِ بے خانماں برباد میں
گالیاں دے لیجئے دل کھول کر
معذرت کر لیجئے گا بعد میں
Newer Posts
Older Posts
Home
Subscribe to:
Posts (Atom)
بلاگ کا کھوجی
تازہ گنڈیریاں
خوش آمدید
میرے بلاگ پر خوش آمدید۔ اس بلاگ پر آپ میرے تحریر کردہ تازہ قطعات سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔ اپنی آراء سے مستفید کرنا مت بھولیں۔
نویدظفرکیانی
محفوظات
▼
2012
(9)
▼
July
(2)
پہلا روزہ
لطف سزا
►
June
(5)
►
May
(1)
►
January
(1)
►
2011
(4)
►
September
(1)
►
August
(2)
►
July
(1)
►
2010
(71)
►
November
(6)
►
October
(17)
►
September
(23)
►
August
(22)
►
July
(3)
میری کتاب
ڈنکے کی چوٹ
زمرہ جات
انقلاب
(1)
تمباکو
(1)
دُخانی انجن
(1)
دیس
(1)
روزہ
(1)
ریسلر
(1)
زہر
(1)
سگریٹ نوشی
(1)
سیاسیات
(1)
کاکروچ
(1)
گھڑیال
(1)
لوڈشیڈنگ
(3)
مچھر
(1)
ہوٹل
(1)
وطن
(1)
چند مفید لنکس
برقی کتابوں کی دنیا
ون اُردو
میرے دوسرے بلاگز
ارمغانِ ابتسام
دوسرا رُخ
14 years ago
ناقابلِ اشاعت
آخری میچ
14 years ago
Powered by
Blogger
.
Ads 468x60px
مشہور تحاریر
انقلاب
ایسا کوئی بھی مظہر دیس میں نہ رہ پائے جو ہمارے جیون میں زہرِ بے بسی لائے ہاں مگر ہم اپنا تو رسک لے نہیں سکتے انقلاب لائے تو دوسرا ...
لوڈ شیڈنگ کی برکت
لوڈ شیڈنگ رہتی ہے میرے دیس میں شب بھر بس اِسی سبب سے کچھ باہنر بنا ہوں میں رات بھر اِسی کی تو مشق کرتا رہتا ہوں مچھروں سے لڑ لڑ کر...
پہلا روزہ
چھیڑتے ہیں ہمیں سب کہہ کے دُخانی انجن بسکہ جاں دادہء تمباکو ہے یہ دل خاصا ہم کو گچی سے پکڑ لیتی ہے سگریٹ نوشی پہلا روزہ ہے ہمارے لئے م...
ڈرون حملے
مخنثانہ مساعی ہیں حکمرانوں کی جواب رکھتے نہیں ہیں ڈرون حملوں کا ستم ظریف ہے لاحول سے نہیں ٹلتا جنابِ سام کو ٹھہرا جنون حملوں کا
استغفر اللہ
یہ ہے سیاستدانوں کی کچھ عقلِ رسا سے اوپر کی شے عزت ہے کس کھیت کی مولی غیرت کس ہوٹل کی ڈش ہے
انتظار کا عالم
رہ رہ کے اُٹھ رہی ہے اُسی کی طرف نظر گھڑیال میرے صبر کو کرنے لگا ہے چٹ گھنٹہ بھی لوڈ شیڈنگ کا گھنٹوں سا بن گیا ہر دس منٹ کے بعد گز...
قربانی
سعادت ہے کہ اس مہنگائی میں بھی خدا نے جرأتِ ایمانی دی ہے مگر میں نے کیا قربان بکرا یا بکرے نے مری قربانی دی ہے
ہمارے ہوٹل
یہ فضیلت ہے ہمارے ہی وطن کو حاصل اور ملکوں میں کہاں اس کا چلن ہوتا ہے بھول کر بھی اُسے ہوٹل نہیں کہتے ہیں ہم کاکروچوں سے تہی جس کا...
لطف سزا
قوم کے پاؤں میں ہیں مجبوریوں کی بیڑیاں جرم جب کوئی نہ ہو لطف سزا ہی اور ہے چین ہے دن کا نہ شب کی نیند باقی ہے ظفر گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کا ...
حفظِ ماتقدم
داخلہ ایڈوانس کروا لیں آج کر لیں جو کل کو فیٹ میں ہے فکرِ تعلیم میں نہ رسوا ہو بچہ / بچی جو ماں کے پیٹ میں ہے
بلاگر دوست احباب
کچھ میرے بارے میں
nzkiani
نوید ظفر کیانی
View my complete profile
محفوظات
▼
2012
(9)
▼
July
(2)
پہلا روزہ
لطف سزا
►
June
(5)
►
May
(1)
►
January
(1)
►
2011
(4)
►
September
(1)
►
August
(2)
►
July
(1)
►
2010
(71)
►
November
(6)
►
October
(17)
►
September
(23)
►
August
(22)
►
July
(3)