Pages

Jun 13, 2012

استغفر اللہ

یہ ہے سیاستدانوں کی کچھ
عقلِ رسا سے اوپر کی شے

عزت ہے کس کھیت کی مولی
غیرت کس ہوٹل کی ڈش ہے

May 30, 2012

نیا رخ

لوڈ شیڈنگ پہ تنقید اپنی جگہ
کام لیکن یہ اچھا بھی ہے دوستو

لوڈ شیڈنگ نہ ہوتی تو بجلی کا بل
کتنا ہوتا یہ سوچا بھی ہے دوستو

Jan 13, 2012

پنڈورا کا پٹارا

کیسی اندھیر نگری برپا ہوس نے کر دی
انصاف کے لئے اِک رولا ہوا ہے یارو

اُن کے گلے میں پٹے ڈالے گا کون پھر سے
این آر او نے جن کو کھولا ہوا ہے یارو

Sep 17, 2011

Pick n Drop

جب بھی جمہوریت کے نام لگا
کارہائے فلاپ کا ذمہ
مارشل لا نے لے لیا بڑھ کر
اس کے پک اینڈ ڈراپ کا ذمہ

Aug 13, 2011

اپنا کیا دھرا

دئے ہیں الیکشن میں ووٹ اُن کو ہم نے
دھرا ہم نے ہی اُن کی گردن میں سریا

کرپشن سے اُن کو کوئی کیسے روکے
سیاست ہے جن کی کمائی کا ذریعہ

Aug 8, 2011

سرکاری موقف

فلاح عوامی پہ اصرار کر کے
دکھاتے ہیں ٹٹ پونجئے اپنی فطرت
سمجھتے نہیں کار جمہوریت کو
اُنہیں کے لئے ہو رہی ہے سیاست

Jul 30, 2011

شرط یہ ہے

یہ ہمارے مقننہ سارے
عالموں فاضلوں سے بھر جائیں

شرط یہ ہے کہ عدلیہ والے
ڈگریوں کی پرکھ نہ کروائیں